ملائیشیا میں ٹریفک کے خوفناک حادثات، دو پاکستانی نوجوان جاں بحق

Nov 28, 2025 | 17:42:PM
ملائیشیا میں ٹریفک کے خوفناک حادثات، دو پاکستانی نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔

دونوں کی نماز جنازہ رستم کی مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں 8 دسمبر سے 4 جنوری تک سردیوں کی تعطیلات