سری لنکا میں سیلاب سے تباہی،56افراد ہلاک،سینکڑوں گھر متاثر، دفاتر اور سکولز بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سری لنکا میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے حادثات کے باعث 56افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 600 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام کے مطابق اس شدید صورتحال کے پیش نظر حکومت نے تمام سرکاری دفاتر اور سکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سری لنکا میں شدید موسم کے اثرات گزشتہ ہفتے سے دیکھے جا رہے ہیں اور گذشتہ روز موسلا دھار بارشوں کے باعث حالات مزید خراب ہو گئے تھے۔
Sri Lanka's weather-related death toll rises to 56, with another 21 still missing and 14 in hospital. The Sri Lanka Navy has shared this video of their rescue operations in flood-hit areas and landslide-prone regions... https://t.co/9q7liTUwKr pic.twitter.com/T0TpuszaMP
— Ranga Sirilal (@rangaba) November 28, 2025
ان بارشوں نے گھروں، کھیتوں اور سڑکوں کو زیرِ آب کر دیا اور ملک کے مختلف حصوں میں زمین کھسکنے کے واقعات کو جنم دیا۔
دارالحکومت کولمبو سے تقریباً 300 کلومیٹر مشرق میں واقع اور چائے کی پیداوار کے لیے مشہور بادولا اور نوورا ایلیا کے وسطی پہاڑی علاقوں میں زمین کھسکنے کے باعث 25 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔
حکومت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق، بادولا اور نوورا ایلیا میں مزید 21 افراد لاپتا اور 14 زخمی ہوئے ہیں، ملک کے دیگر حصوں میں بھی زمین کھسکنے کے واقعات میں مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
شدید موسم کے باعث زیادہ تر ڈیم اور دریاؤں میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کر گئی ہے جس کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔
حکام نے کئی حصوں میں مسافر ٹرینیں روک دی ہیں اور سڑکیں بند کر دی ہیں، کیونکہ راستوں اور ریلوے ٹریکس پر پتھر، مٹی اور درخت گر گئے۔
At least 31 people have died in Sri Lanka after heavy rains triggered floods and landslides, with another 14 still missing.
— Volcaholic (@volcaholic1) November 27, 2025
Roads have been closed in affected areas, and overflowing rivers and reservoirs continue to block key routes.
Residents are urged to stay safe and move… pic.twitter.com/Dy6Ux2GtTr
مقامی ٹیلی ویژن پرگذشتہ روز دیکھا گیا کہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلاب سے گھِرے گھر کی چھت پر پہنچ گئے اور 3 افراد کو بچایا۔
جبکہ بحریہ اور پولیس نے کشتیوں کے ذریعے مقامی باشندوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔
جمعرات کو مشرقی شہر امپارہ کے قریب ایک گاڑی بھی سیلاب کے پانی میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوئے۔