آسٹریلیا : شارک کے خوفناک حملے میں خاتون ہلاک

Nov 28, 2025 | 10:05:AM
آسٹریلیا : شارک کے خوفناک حملے میں خاتون ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں شارک کے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ کائلز بیچ پر پیش آیا، جہاں حکام کے مطابق خاتون شارک کے حملے میں موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ حملہ ایک بڑی بُل شارک نے کیا تھا، واقعے کے بعد ساحل کو عوام کے لیے فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اس سال شارک حملوں کے پانچ واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جنہوں نے ساحلی علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:یو اے ای میں دنیا کی سب سے بڑی اور وزنی چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی