شیر افضل مروت کی خیبر پختونخوا میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

Nov 28, 2023 | 14:46:PM
شیر افضل مروت کی خیبر پختونخوا میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
کیپشن: شیر افضل مروت کی خیبر پختونخوا میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل شیر افضل مروت کی خیبر پختونخوا میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف خیبرپختونخوا میں درج 2 مقدمات پر حفاظتی ضمانت کی سماعت ہوئی، وکیل شیر افضل مروت اپنے وکیل نوید حیات ملک کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

عدالت نے پولیس کو شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا، شیر افضل مروت کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی گئی، شیر افضل مروت کو پندرہ روز میں ضلع دیر کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کیے۔