زمین کے بعد اب چاند پر رہائش کی تیاری

May 28, 2026 | 14:40:PM
زمین کے بعد اب چاند پر رہائش کی تیاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ناسا حکام نے اعلان کیا ہے کہ چاند پر بیس بنانے کے ابتدائی مشنز رواں سال کے اختتام سے پہلے روانہ کر دیے جائیں گے۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جیرڈ آئزک مین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ادارہ 1960 کی دہائی والے ناسا ماڈل سے سیکھ رہا ہیں (کیا کام کرتا ہے اور کیا نہیں) کیونکہ چاند پر بیس بنانا جتنا خوبصورت خواب ہے، اتنا ہی خطرناک مشن بھی۔

یہ قمری بیس ’آرٹیمس پروگرام‘ کا حصہ ہوگا، جہاں خلا باز مستقبل میں انسانوں کو زمین سے بھی زیادہ دور، یعنی مریخ تک پہنچانے کی تیاری کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تاریخی مشن میں ارب پتی جیف بیزوس کی خلائی کمپنی بلیو اوریجن بھی شامل ہوگی۔ یہ تاریخ کا پہلا نجی فنڈنگ سے چلنے والا لونر لینڈر مشن ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں :تیل بحران! معروف کمپنی مالا مال ہو گئی

 ابتدائی مرحلے میں بغیر انسان کے ایک قمری لینڈر کو چاند کے جنوبی قطب پر اتارا جائے گا، جہاں وہ لینڈنگ ٹیکنالوجی ٹیسٹ کرے گا اور کئی سائنسی آلات بھی نصب کرے گا۔

اگر سب کچھ پلان کے مطابق ہوا تو انسانیت کے لیے چاند پر مستقل رہائش کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔