ایران جنگ نے پولینڈ کی کمپنی کو مالا مال کر دیا

May 28, 2026 | 14:33:PM
ایران جنگ نے پولینڈ کی کمپنی کو مالا مال کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پولینڈ کی سب سے بڑی توانائی کمپنی “اورلین” نے ایران جنگ کے باعث ریفائننگ مارجن میں اضافے کے بعد پہلی سہ ماہی میں توقعات سے زیادہ منافع حاصل کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمپنی نے جمعرات کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں ایڈجسٹڈ بنیادی منافع میں 22.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مارکیٹ اندازوں سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے بعد عالمی توانائی منڈی میں اتار چڑھاؤ اور تیل ریفائننگ مارجن میں نمایاں اضافے نے کمپنی کی آمدنی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:300 ارب ڈالر کا خزانہ،2 بڑے ملک آمنے سامنے

کمپنی کا ریفائننگ مارجن گزشتہ سال کے 8.9 ڈالر فی بیرل کے مقابلے میں بڑھ کر 17 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی توانائی بحران کے باوجود اورلین کا متنوع کاروباری ماڈل کمپنی کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرد موسم کے باعث بجلی اور قدرتی گیس کی طلب میں اضافے نے بھی کمپنی کے توانائی شعبے کی کارکردگی بہتر بنائی۔