سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

May 28, 2025 | 21:05:PM
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 200 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 
 یہ بھی پڑھیں:گرد آلود طوفان، گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا