گرد آلود طوفان، گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

May 28, 2025 | 18:39:PM
گرد آلود طوفان، گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے اگلے 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ میں گرد آلود طوفان، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ کردیا۔ 
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) راجن پور، تونسہ، مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، بہاول نگر اور گرد و نواح میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اگلے 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران خیرپور، سکھر، گھوٹکی، کشمور، حیدرآباد اور گردونواح میں کہیں کہیں بارش یا گرج چمک کا امکان ہے۔ 

اس سلسلے میں عوام موسم کی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کے قریب آ تے ہی مصالحہ جات کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ