دریائے سندھ میں کشتی ڈوب گئی، 7 افراد کو بچا لیا گیا، 2 کی تلاش جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دریائے سندھ میں خوشحال گڑھ کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کشتی ڈوب گئی،ریسکیو نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے 7 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی میں نو افراد سوار تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اس سرچ آپریشن میں کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک سے تعلق رکھنے والی امدادی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ، عارف خٹک خود کر رہے ہیں۔
امدادی کام تیزی سے جاری ہے اور لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔