معروف ٹک ٹاکرغیرت کی بھینٹ چڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں معروف ٹک ٹاکرکواس کے کزن نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔
ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کو اس کے کزن نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔
ملزم جو مقتولہ کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے سے روکتا تھا،نے طیش میں آ کر اقراء کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
ڈی پی اوخوشاب کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تھانہ نور پور تھل میں قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے،قتل کے تمام پہلوؤں کوسامنے لانے کے لیے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:"ہیری پوٹر"نئی کاسٹ کے ساتھ اب ٹی وی پر جلوہ گر ہوگی
یاد رہے کہ اقراء عرف تھل کی شہزادی سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھیں اور مقامی سطح پر ایک معروف ٹک ٹاکر کے طور پر جانی جاتی تھیں۔