شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی ثناءخان کا غیر شادی شدہ افراد کے لیے اہم ویڈیو پیغام 

May 28, 2021 | 17:16:PM
 شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی ثناءخان کا غیر شادی شدہ افراد کے لیے اہم ویڈیو پیغام 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناءخان نے غیر شادی شدہ افراد کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی دعائیہ پیغام جاری کیا ۔
 تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سبز رنگ کا خوبصورت عبایہ پہن رکھاہے۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’غیر شادی شدہ افراد کو ایسے میاں بیوی کی سعادت نصیب ہو جو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنے۔ شادی شدہ جوڑوں کو خوشی، مسرت اور سکون عطا ہو۔ اللہ تعالیٰ تمام شادی شدہ جوڑوں کو نیک اولاد سے نوازے جو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہوں گے۔
یا د رہے کہ ثناءخان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جرمن یوٹیوبر کی اداکارہ زویا ناصر کے لیے جذباتی الوداعی سوشل میڈیا پوسٹ