مصری وزیر خارجہ پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلا م آباد پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ گئے، مصر کے وزیر خارجہ نور خان ائیر بیس دس بجے لینڈ ہوئے،اس موقع پر پاکستان میں مصری سفیر اور سفارت خانے کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پرا ٓڈیشنل سیکریٹری وزارت جارجہ نے مصری وزیر خارجہ کا استقبال کیا، مصری وزیر خارجہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں، اس دورے کے دوران وہ علاقائی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
ڈاکٹر بدر عبدالعاطی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، مصری وزیر جارجہ کا دورہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر دونوں ممالک کے مسلسل تعاون کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں :4 ممالک کے وزرائے خارجہ کی کل اسلام آباد میں بیٹھک، اسحاق ڈار کی تصدیق