اسرائیل پر کلسٹر بموں کی برسات، ایران کا کویت میں 6 امریکی بحری جہاز تباہ ،دبئی میں فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

Mar 28, 2026 | 08:44:AM
اسرائیل پر کلسٹر بموں کی برسات، ایران کا کویت میں 6 امریکی بحری جہاز تباہ ،دبئی میں فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کر دی جبکہ ایران نےدبئی میں کئی امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنےاور  کویت میں 6 امریکی بحری جہاز تباہ کرنے  کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے 6 ٹیکٹیکل بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے 3 سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3 میں آگ بھڑک اٹھی۔

روسی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں کے باعث اسرائیلی دارالحکومت میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد علاقوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

ایران کی جانب سے تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے، لوگ شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری

پاسداران انقلاب کے مطابق وعدہ صادق 4 آپریشن کے تحت دشمن پر حملے کی 84 ویں لہر میں دبئی کے ساحل اور ایک ہوٹل میں امریکی اہلکاروں کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، دونوں حملوں میں کئی امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔

ایرانی حکام نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئربیس کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں ری فیولنگ اور ایئر ٹرانسپورٹ فلیٹ کو ہدف بنایا گیا۔