پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری

 نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے ایک ہفتے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے کی سطح پر برقرار رہے گی

Mar 28, 2026 | 08:33:AM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھے جانے کے فیصلے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے ایک ہفتے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے کی سطح پر برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت او ایم سیز کو قیمتوں کے فرق کی ادائیگی کرے گی جبکہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ بھی حکومت برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا

 لائٹ ڈیزل آئل 22 روپے 3 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے، ایل ڈی او کی نئی قیمت 365 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، گزشتہ رات مٹی کا تیل 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، جب کہ ایک ہفتے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر تھی، جب کہ گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں بتایا تھا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 95 اور ڈیزل 203 روپے بڑھانے کی سمری موصول ہوئی تھی جسے عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے مسترد اور قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرنے کے بعد اس کا حجم 56 ارب روپے بنتا ہے اور حکومت یہ اضافی بوجھ خود اٹھائے گی۔

وزیراعظم نے بتایا تھا کہ عالمی منڈی کے حساب سے پاکستان میں پیٹرول 544 روپے فی لیٹر ہونا چاہیے تھا مگر 322 روپے میں دیا جارہا ہے، ڈیزل کی قیمت آج کے دن 790 روپے فی لیٹر ہوتی مگر حکومت نے ریلیف دیا اور 335 روپے میں فراہم کررہی ہے۔