معروف کامیڈین حسن عباس کےلیےیوم پاکستان پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ 

Mar 28, 2025 | 16:09:PM
معروف کامیڈین حسن عباس کےلیےیوم پاکستان پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ 
کیپشن: حسن عباس ایوارڈوصول کرتے ہوئے
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف کامیڈین حسن عباس کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈسے نوازدیاگیا۔

برصغیر پاک و ہند میں حسن عباس کا نام سٹینڈ اپ کامیڈی میں سر فہرست ہے اور وہ گزشتہ 40 سالوں سے فن موسیقی ، کامیڈی ، اسٹیج ، ٹی وی ، فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں ، اس دوران انہوں نے فن موسیقی کے نامور اساتذہ استاد نصرت فتح علی خان اور استاد غلام عباس کی باقاعدہ شاگردی کی اور برصغیر کے نامور غزل گو استاد غلام علی ، استاد مہر علی اور استاد شیر علی قوال ، نامور کامیڈین مرحوم امان اللہ خان اور سہیل احمد کی صحبت میں طویل وقت گزارا ۔

حسن عباس نے اساتذہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فن موسیقی میں کلاسیکل میوزک ، میوزک کامیڈی ، پیروڈی ، تاثرات کی اداکاری اور صدا کاری کا بہترین امتزاج قائم کیا ،ان کے مداح برصغیر پاک و ہند ، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکہ تک پھیلے ہوئے ہیں جہاں گزشتہ 30 سالوں میں انہوں نے کئی بار اپنے فن کا مظاہرہ کیاہے۔

حسن عباس کو فنکاروں کا فنکار بھی کہا جاتا ہے، وہ اپنے فن سے نہ صرف عام پبلک کو محظوظ کرتے ہیں بلکہ سینئر ساتھی فنکاروں کیلۓ بھی تفریح کا سبب ہیں اور اکثر انکی نجی محفلوں کی رونق بڑھاتے ہیں،انہیں پاکستانی تھیٹر سے کئی ایوارڈز مل چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:میرب علی نے جلد شادی کا عندیہ دیدیا،مہمانوں کی فہرست بھی بنالی

 یہ دوسرا موقع ہے کہ انہیں نیویارک  میں کسی اعزاز سے نوازا گیا ہے،اس سے قبل 2014ء میں انہیں نیویارک میں "مسٹر کامیڈی" کا خطاب بھی دیا گیا تھا۔ حسن عباس کے فن کی تعریف گلوکار استاد راحت فتح علی خان ، نامور بھارتی گلوکار دلیر مہدی اور ہنس راج ہنس بھی کرتے ہیں ۔

اعتراف فن ایوارڈ ملنے پر حسن عباس نے تمام پاکستانی امریکن کمیونٹی بالخصوص میزبان تنظیم آل پاکستانی امریکن کولیشن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔