بونیر: تیز رفتار پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

Mar 28, 2024 | 20:00:PM
بونیر: تیز رفتار پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کیپشن: بونیر میں تیز رفتار پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جانبحق
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین العابدین عابد) بونیر میں تیز رفتار پک اپ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بونیر میں چغرزی پاندھیڑ میں پک اپ گاڑی گہری کھائی میں جا گری، افسوسناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے، بدقسمت گاڑی سواڑی بازار سے شاہی جارہی تھی کہ بریک فیل ہو کر ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 4 اضلاع کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جان بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے، ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والوں میں 5 خواتین، 2 بچے اور ایک مرد ڈرائیور شامل ہے۔