کراچی ڈویژن کے 4 اضلاع کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ 

Mar 28, 2024 | 17:58:PM
کراچی ڈویژن کے 4 اضلاع کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: سندھ حکومت لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طحہ ملک)سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن کے 4 اضلاع کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کراچی غربی کا نام ضلع اورنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ضلع کراچی وسطی کا نام ضلع ناظم آباد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ضلع کراچی شرقی کا نام ضلع گلشن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، ضلع کراچی جنوبی کا نام تبدیل کرکے ضلع کراچی رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
 ذرائع کے مطابق ضلع ملیر، ضلع کورنگی اور ضلع کیماڑی کے نام نہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،کراچی ڈویژن کے کل 7 اضلاع کے ناموں کا حتمی نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا ایک بار پھر مہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟