ایل ڈبلیو ایم سی نے مسیح ورکرز کو خوشخبری سنا دی

Mar 28, 2024 | 13:10:PM
ایل ڈبلیو ایم سی نے مسیح ورکرز کیلئے گڈ فرائیڈے، ایسٹر پر 5000 روپے بونس کا اعلان کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایل ڈبلیو ایم سی نے مسیح ورکرز کیلئے گڈ فرائیڈے، ایسٹر پر 5000 روپے بونس کا اعلان کردیا۔

سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9199سینٹری ورکرز 73 سپر وائزرز، 250 ڈرائیورز کو بونس دیا جائے گا۔  گڈ فرائیڈے کی چھٹی سے قبل شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا جائے گا۔ تمام ورکرز اپنی شفٹ سے 2گھنٹے زائد فیلڈ میں کام کریں گے۔  ایسٹر تقریبات سے قبل 266چرچز کی صفائی دھلائی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  لوک سبھا انتخابات،ثانیہ مرزا کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور

78کرسیچن کالونیز میں خصوصی مینوئل سویپنگ، سکریپنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ گڈ فرائیڈے ،ایسٹر پر آپریشنل مشینری فیلڈ میں متحرک رہے گی۔