ہاں میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے، نازش جہانگیر 

Mar 28, 2023 | 13:08:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نازش جہانگیر نے تنقید کرنے والے ساتھی فنکار کو کرارا جواب دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نازش جہانگیر نے تنقید کرنے والے ساتھی فنکار کو کرارا جواب دے دیا۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جس میں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات کی۔ 

گزشتہ دنوں پی ایس ایل کے حوالے سے ایک گیم شو میں اداکار فہد شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔

مزید پڑھیں:  ’جنّت سے لی گئی پہلی تصویر ‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر اپنے اوپر تنقید کرنے والے ساتھی فنکار کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ادائیگیوں کے حوالے سے بہت اصول پسند ہوں، اگر کوئی مجھے تنگ کرتا ہے تو میں اسے تنگ کرتی ہوں۔ 

اگر آپ میرے ساتھ ٹھیک ہیں تو میں بھی اُن کے ساتھ ٹھیک ہوں اسی وجہ سے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے، ہاں میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔