پاکستان کو شکست: افغان کھلاڑیوں پر انعامت کی برسات

Mar 28, 2023 | 11:37:AM
پاکستان کو شکست: افغان کھلاڑیوں پر انعامت کی برسات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شکست دینے والے کھلاڑیوں کیلئے ہزاروں ڈالر اور جدید آئی فون کے انعام کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو افغان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے اس موقع پر 15 رکنی ٹیم کو جدید آئی فون اور 3 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا، افغان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کو بھی 2 ہزار ڈالر دیے جائیں گے جبکہ ایڈمن سٹاف کو ایک ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ افغانستان نے شارجہ میں جاری تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی۔