سکھر: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی

Mar 28, 2023 | 10:15:AM
سکھر: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امداد بُزدار) سندھ کے ضلع سکھر میں سوفٹ روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

سینئر سپریڈنٹ آف پولیس سکھر کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پولیس چوکی انچارج طاہر علی کھوسو زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: شہر میں ڈاکووں کا راج،کراچی کے باسیوں نےخود ہی ہتھیار اٹھا لیے

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ 

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت اور ریکارڈ کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔