شہر میں ڈاکووں کا راج،کراچی کے باسیوں نےخود ہی ہتھیار اٹھا لیے

دکاندار کی دیدہ دلیری ،ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

Mar 28, 2023 | 00:33:AM
شہر میں ڈاکووں کا راج،کراچی کے باسیوں نےخود ہی ہتھیار اٹھا لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا۔

تٖفصیلات کے مطابق ملیرسٹی میں بیٹری کی دکان پر  2موٹر سائیکل پر  سوار  4 ملزمان نے  لوٹ مار کرنے کے لئے دھاوا بول دیا، جبکہ2  ملزمان باہراور 2 ملزمان دکان کے اندر داخل ہوئے جیسے ہی ملزمان نے  کیش کاونٹر کا صفایا کر کے فرار ہونے کی کوشش کی تو دکاندار نے فائرنگ کر دی۔

دکاندار کی فائرنگ سے  ایک ڈاکو  پہلے دکان میں زخمی ہوا،  زخمی ڈاکو دکان کے باہر فرار ہوا تو دکاندار ڈاکو پر فائرنگ کرتے ہوئے باہر آیا اور کچھ فاصلے پر جاکر زخمی ڈاکو سڑک پر گرا اور ہلاک ہوگیا ،جبکہ ملزمان  ڈاکو ک اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار جاوید شیخ کے انتقال کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی