یاسر حسین کی فلم "جاوید اقبال" کا نام تبدیل کرکے"ککڑی" رکھ دیا گیا

Mar 28, 2023 | 01:07:AM
یاسر حسین کی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستانی اداکار یاسر حسین کی فلم "جاوید اقبال" کا نام تبدیل کرکے "ککڑی" رکھ دیا گیا .

تفصیلات کے مطابق متعدد مشکلات اور تاخیر کے باوجود ،فلمساز ابوعلیحہ کی  فلم "جاویداختر : دی ان ٹولڈ سٹوری آف اے سیریل کلر"  کو بڑی سکرین پر لانے کیلئے پر عزم ہیں۔فلم ڈائریکٹر کے مطابق "جاوید اقبال" کو ایڈیٹنگ کے بعد سینسر بورڈ میں دوبارہ جمع کرایا جائے گا۔

ایکسپریس ٹریبون سے بات چیت کرتے ہوئے ابو علیحہ کا کہنا تھا کہ" فلم کا نیا نام "ککڑی" مرکزی کردار جاوید اقبال کے عرف پر مبنی ہے اور اسے اس کے بیٹھنے کے طریقے پر یہ نام پکارا جاتا تھا"۔انہوں نے کہا کہ" ہم نے آخری مرتبہ "جاوید اقبال" کو آزادانہ طور پر ریلیز کرنے کی کوشش کی تھی اور ہمارے پاس کوئی ڈسٹری بیوٹر نہیں تھا، اب ہم نے "ایوری ڈے پکچرز" ڈسٹری بیوٹر سے ہاتھ ملائے ہیں اور اسی کے ذریعے ہم اپنی فلم سینسر بورڈ کو بھیجیں گے۔

ابو علیحہ نے مزید بتایا کہ انہوں فلم کا دوبارہ جائزہ لیا   مجھے لگتا تھا کہ ہم کردار کی تعریف کررہے ہیں اس وجہ سے اسکا نام تبدیل کردیا، ہمارا مقصد کبھی بھی جاوید اقبال یا انکے جرائم کی تعریف کرنا نہیں تھا، بلکہ کردار کو پیچانہیں کہ یہ شخص کسی طرح عام زندگی گزاررہاتھا اور  بچوں کے ساتھ کس طرح ظلم و زیادتی کرنے والا ہے ،یہ ہمارا پیغام تھا کہ آپ کس طرح اس شخص کو پہچانیں گے۔

فلم "ککڑی" ایک سیریل کلر جاوید اقبال کے حقیقی کہانی پر مشتمل ہے جس نے 1999 میں لاہور میں 100 بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ فلم کا سکرین پلےا بو علیحہ نے لکھا جبکہ  جاوید احمد کاکی پوٹو نے پروڈیوس کیا ہے۔