وزیر اعلیٰ پنجاب۔پرویز الٰہی کو مسلم لیگ ن کے کتنے ووٹ پڑیں گے۔منحرف رکن نے بتادیا

Mar 28, 2022 | 20:41:PM
وزیر اعلیٰ ۔پنجاب۔پرویز الٰہی۔ مسلم لیگ ن ۔ ووٹ۔منحرف رکن 
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھر ی پرویز الٰہی کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی کے سیاسی درجہ حرارت کافی گرم ہو گیا ہے۔بنی گالہ میں ہو نیوالی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا۔اسی دوران عثمان بزدار سے استعفا بھی لیا گیا۔پرویز الٰہی کو کہا گیا کہ اعتماد کے ووٹ والے دن تحریک انصاف آپ کو ووٹ دے گی۔
 دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان نے ق لیگ کے پرویزالٰہی کی بطور وزارت اعلیٰ پنجاب نامزدگی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ منحرف رکن اشرف انصاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کئے جانے پر وہ ان کا مکمل ساتھ دیں گے او رپرویزالٰہی کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب ووٹ دیں گے ہمارے گروپ کے ارکان کی تعداد 7 ہے جب کہ مزید 15 ن لیگی ارکان پرویز الٰہی کو ووٹ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سردار عثمان بزدار نے استعفا پیش کر دیا۔ چودھری پرویز الٰہی ہمارے وزیر اعلیٰ ہونگے۔فرخ حبیب