اسمبلی میں ہاتھا پائی،مغربی بنگال کےاپوزیشن لیڈر سمیت5 ممبران معطل

Mar 28, 2022 | 18:41:PM
مغربی، بنگال، اسمبلی، ہاتھا پائی ،
کیپشن: مغربی بنگال کی اسمبلی میں ہاتھا پائی کا منظر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی میں آج خوب ہنگامہ ہوا ۔ بجٹ سیشن کے آخری دن بی جے پی ممبران اسمبلی نے بیربھوم تشدد پر بحث کے مطالبہ کے حوالے سے ممتا بینرجی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس کے بعد ترنمول اور بی جے پی ممبران اسمبلی میں خوب ہاتھا پائی ہوئی۔ہنگامہ مچانے کے الزام میں اپوزیشن لیڈر سوبھیندو ادھیکاری سمیت پانچ بی جے پی ممبران اسمبلی کو اسمبلی کی کارروائی سے معطل کردیا گیا ہے 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی بنگال کی اسمبلی میں کارروائی کے دوران بی جے پی ممبر اسمبلی منوج ٹگا اور ترنمول ممبر اسمبلی است محمد کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ، جس میں است محمد زخمی ہوگئے جس کےبعد ان کو ہسپتال لے جایا گیا ۔ہنگامہ مچانے کے الزام میں اپوزیشن لیڈر سوبھیندو ادھیکاری سمیت پانچ بی جے پی ممبران اسمبلی کو اسمبلی کی کارروائی سے معطل کردیا گیا ہے ۔ معطل ہونے والے بی جے پی ممبران اسمبلی میں سوبھیندو ادھیکاری کے علاوہ منوج ٹگا ، دیپک برمن ، نرہری مہتو اور شنکر گھوش شامل ہیں ۔ حکمراں پارٹی کے چیف وہپ نرمل گھوش نے اسمبلی میں بی جے پی ممبران اسمبلی کے خلاف تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کے وقار کو مجروح کیا گیا ہے ۔ سوبھیندو ادھیکاری کے اکساوے میں اسمبلی میں ہنگامہ کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب بی جے پی آئی ٹی سیل کے چیف امت مالویہ نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مغربی اسمبلی میں بھگڈر بنگال کے گورنر کے بعد ٹی ایم سی ممبران اسمبلی نے اب چیف وہپ منوج ٹگا سمیت بی جے پی ممبران اسمبلی پر حملہ کیا ، کیونکہ وہ ایوان میں رامپور ہاٹ قتل عام پر گفتگو کا مطالبہ کررہے تھے ۔ ممتا بنرجی کیا چھپانا چاہتی ہیں؟
 ادھرممتا بنرجی حکومت کے وزیر چندریما بھٹاچاریہ نے کہا کہ بی جے پی ممبران اسمبلی کو معطل کیا جائے ۔ اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ ایوان کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے ۔ املاک کو جو نقصان پہنچا ہے ، اس کا حساب کیا جائے گا ۔ اس کے بعد سوبھیندو ادھیکاری سمیت چار دیگر بی جے پی ممبران اسمبلی کو اسمبلی کی کارروائی سے معطل کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں :مودی حکومت عوام کی کمائی بینکوں کے ذریعے لوٹ لے رہی ہے، کانگریس