مودی حکومت عوام کی کمائی بینکوں کے ذریعے لوٹ لے رہی ہے، کانگریس

Mar 28, 2022 | 17:51:PM
 انڈین, نیشنل, کانگریس ,پرچم
کیپشن:  انڈین نیشنل کانگریس کا پرچم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے عوام کی محنت کی کمائی بینکوں کے ذریعے لوٹی جا رہی ہے اور حکومت کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے ترجمان سنجے نروپم اور پون کھیڑا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے اِنسولوِنسی اینڈ بینکرپٹسی ایکٹ (دیوالیہ سے متعلق قانون) لا کر ملک کے بینکوں کو لوٹنے کا راستہ نکالا ہے۔اس قانون کے ذریعے بینکوں کو لوٹنے کا کام مسلسل کیا جا رہا ہے اور ملک کے عوام کی محنت کی کمائی، سرمایہ داروں کے ہاتھوں لٹائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا بریک تھرو۔۔چودھری پرویز الٰہی کی بنی گالہ میں وزیر اعظم سے اہم ملاقات