بڑا بریک تھرو۔۔چودھری پرویز الٰہی کی بنی گالہ میں وزیر اعظم سے اہم ملاقات

Mar 28, 2022 | 17:23:PM
 بریک تھرو۔۔چودھری پرویز الٰہی۔ بنی گالہ ۔ وزیر اعظم ۔ ملاقات۔تحریک عدم اعتماد
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان سے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کر رہے ہیں۔(فا ئل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملکی سیاست اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم پیشرفت۔حکومتی اور اتحادی ق لیگ کے بڑی ملاقات بنی گالہ میں  ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں  تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق  کے مطبق وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ آپ ہمارے اتحادی ہیں ساتھ نہ چھوڑیں۔

واضح رہے کہ دوپہر کو حکومتی وفد نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اہم معاملات طے پائے جن کو روشنی میں پرویز الٰہی اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کا فیصلہ ہوا۔اور پرویز الٰہی ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق اگر اس ملاقات میں ق لیگ اتحادی رہنے پر راضہ ہو جاتی ہے تو تحریک عدم اعتماد کی ناکامی ممکن ہے۔کیونکہ امکان ہے کہ ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی اتحا د بر قرار رکھ سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔بیوہ عورت کو کزن سےشادی کا جنون،خاندان آڑے آگیا،پولیس نے پھر کیا کیا ؟