ڈالر کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ؟جانیے

Mar 28, 2022 | 12:38:PM
ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ
کیپشن: ڈالرفائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 41 پیسے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 182 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 182 روپے 19  پیسے کی نئی بلند ترین سطح قائم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لئے اہم خبر۔نہم اور دہم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

یاد رہے کہ  انٹر بینک میں جمعے کو ڈالر 181.78 روپے پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے ۔ ایک ماہ 18 روز میں 2 ارب 34 کروڑ ڈالر قرض اور دیگر ادائیگی کی مد میں ادا کئے گیے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے اہم خبر