کوروناکے وار متواترجاری، مزید57افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Mar 28, 2021 | 10:18:AM
کوروناکے وار متواترجاری، مزید57افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا کی تیسری لہر سے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی۔

 این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 656 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 767 افراد کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ مہلک وائرس سے 6 لاکھ 54 ہزار 591 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 44 ہزار 447 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ کورونا سے متاثر 3 ہزار 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 647 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ مرض کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 929 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تمام صوبوں میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 64 ہزار 607 ہو گئی، پنجاب 2 لاکھ 12 ہزار 918، خیبرپختونخوا 84 ہزار 609، بلوچستان میں 19 ہزار 497 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 55 ہزار 594، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 کیسز، آزادکشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 12 ہزار 367 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کی صورتحال روز بروز خطرناک ہونے کے سبب پنجاب حکومت نے  صوبے بھرمیں لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا، این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔