امریکی صدارت خطرناک پیشہ، ٹرمپ کو ڈر لگنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک غیر رسمی پریس کانفرنس میں اپنی زندگی کو لاحق خطرات پر کھل کر بات کی ہے۔
یہ گفتگو ایک ایسی تقریب کے دوران ہوئی جو سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی خوشی میں وائٹ ہاؤس میں رکھی گئی تھی۔
اس فیصلے میں عدالت نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو پالیسی سازی میں غیر معمولی اختیارات دے دیے ہیں۔
ایک رپورٹر کی جانب سے زندگی کو لاحق خطرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صدر ٹرمپ نے 13 جولائی 2024 کو پنسلوانیا میں ہونے والی انتخابی ریلی کے واقعے کا حوالہ دیا، جہاں ایک گولی ان کے کان کو چھو کر گزری تھی۔
مزید پڑھیں:ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی دلہن لورین سانچیز کون ہیں؟ حیران کن داستان
ٹرمپ نے کہامجھے کبھی کبھی اُس جگہ درد محسوس ہوتا ہے، لیکن یہ سب ٹھیک ہے، یہ ایک خطرناک پیشہ ہے۔
صدر ٹرمپ نے صدارت کو دنیا کے چند خطرناک ترین پیشوں سے زیادہ مہلک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجھے یہ پہلے بتاتا تو شاید میں الیکشن ہی نہ لڑتا، یہ واقعی ایک خطرناک پیشہ ہے۔‘
امریکہ کی تاریخ میں اب تک چار صدور کو قتل کیا جا چکا ہے جبکہ کئی صدور اور صدارتی اُمیدوار قاتلانہ حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ بھی متعدد بار قاتلانہ حملوں سے بال بال بچے ہیں۔