سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلی جنس آپریشن ،3 دہشتگرد ہلاک

Jun 28, 2023 | 17:07:PM
سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلی جنس آپریشن ،3 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کر کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں شفیع سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں  پر حملوں میں ملوث تھے، ، علاقہ مکینوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کیا اور فورسز کے ایکشن کو سراہا۔