گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کا عزم

Jun 28, 2023 | 13:04:PM
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کا عزم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر پنجاب محمد  بلیغ الرحمان سے ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاچی کی ملاقات، دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔
گورنر پنجاپ  نے رجب طیب اردوان کو ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباددی،ترکیہ کے سفیر نے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے پاکستان کی جانب سے مدد کا شکریہ ادا کیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی سائنسی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاچی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھایا جائے گا، زراعت، ٹیکنالوجی اور ٹورازم کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وہی ہوا جس کا ڈر تھا