گوشت احتیاط سے کھائیں ورنہ ہسپتال جانا پڑ سکتا ہے

Jun 28, 2023 | 10:46:AM
عیدالاضحی کے موقع پر گوشت اعتدال سے کھائیں گے نہیں تو بڑی عید کی خوشیاں اہل وعیال کے ساتھ منانے کی بجائے ہسپتال میں گزارنی پڑسکتی ہیں۔ بڑی عید پر ماہر میڈیسن نے شہریوں کو گوشت کھانے سے متعلق بڑے مشورے دے دئیے۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عزادار حسین) عیدالاضحی کے موقع پر گوشت اعتدال سے کھائیں گے نہیں تو بڑی عید کی خوشیاں اہل وعیال کے ساتھ منانے کی بجائے ہسپتال میں گزارنی پڑسکتی ہیں۔ بڑی عید پر ماہر میڈیسن نے شہریوں کو گوشت کھانے سے متعلق بڑے مشورے دے دئیے۔  

ماہر میڈیسن پروفیسر مقصود احمد کا کہنا ہے کہ عید قربان پر ہسپتال میں مریضوں کا رش بڑھ جاتا ہے۔ عید قربان پر شہری گوشت ثواب سمجھ کرکھاتے ہیں۔ کچا پکا گوشت کھانے سے بھی بیماریاں ہوجاتی ہیں۔

ذیادہ گوشت کھانے سے میدے کا مسئلہ بن جانا ہے۔ جگر، دل، جوڑوں کا درد گردہ سمیت دیگر بیماریاں ذیادہ لاحق ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

پروفیسر مقصود احمد کا مزید کہنا ہے کہ دل، شوگر، بلڈپریشر، گردہ، جگر کے مریضوں کے لیے ذیادہ گوشت کھانا خطرناک ہوسکتا ہے۔ گوشت کے ساتھ سبزی کا استعمال یقینی بنانے کی تجوایز کر دی۔