سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

Jun 28, 2023 | 09:50:AM
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے ،  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں حاجیوں سمیت فرزندان اسلام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں  نماز عید ادا کی۔

مسجدالحرام اور مسجدنبویؐ میں نمازعید کےموقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو آئے اور مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع و خضوع سے دعا اور استغفار کیا،نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں جبکہ حجاج کرام قربانی کا فریضہ انجام دینے کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھول لیں گے۔

سعودی عرب میں موجود لاکھوں حجاج کرام نے رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں گزاری اور نماز عید سے قبل مسجد الحرام میں فجر کی نماز ادا کی،اس سے قبل، مناسک حج کے رکن اعظم ’وقوف ِ عرفات ‘ کے مقام میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کرے گا وہ ہمیشہ ہمیشہ کی جنت میں داخل ہوگا اور یہی اصل کامیابی ہے ۔

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت ، عمان  کی مساجد اور عید گاہوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کر رہے ہیں،عیدالاضحٰی کے ساتھ ہی دوستوں اور عزیزوں کی تواضع کیلئےشہریوں سمیت دیگر نے مٹھائی کی دکانوں کا رخ کیا ہے۔

دبئی کے کلمہ اسلامی سینئر کا بڑا اجتماع عید الا ضحی کا فیملی ایونٹ ہوا جس میں10 ہزار افراد نے شرکت کی ۔

دوسری جانب برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں بھی بعض کمیونٹیز آج اور بعض کل (جمعرات) کو عیدالاضحیٰ منائیں گی۔

 خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت چند ممالک میں عید الاضحیٰ کل منائی جائے گی ۔