عاطف اسلم کے نئے گانے کی دھوم ۔۔ویڈیو وا ئرل

Jun 28, 2021 | 21:02:PM
 عاطف اسلم کے نئے گانے کی دھوم ۔۔ویڈیو وا ئرل

(ما نیٹرنگ ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے ’دل جلانے کی بات ‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب چینل  پر  ریلیز کئے گئے اس گانے کو لا کھوں لو گوں نے دیکھ لیا اور مداحوں کی جانب سے گانے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

4 منٹ 44 سیکنڈز پر مشتمل گانے کو ڈسرپٹویو نے پروڈیوس کیا  جب کہ اس کی ڈائریکشن ڈیوڈ زینی نے دی ہے۔

ایک بھارتی صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ گانا ایک لمبے عرصے تک لوگوں کے دلوں پر راج کرتا رہے گا۔ایک اور صارف نے کہا کہ عاطف اسلم واحد گلوکار ہیں جو ماضی کے گانوں کے ساتھ انصاف کرتے ہیں اور بہت اچھا گاتے ہیں۔

یا د رہے کہ عا طف اسلم سے قبل یہ گانا پاکستان کی معروف گلوکارہ فریدہ خانم نے گایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نفیس کو اک ملاقا ت کیلئے لاکھوں کی آفر۔۔اداکا رہ کا منہ تو ڑ جوا ب