کوئٹہ : فائرنگ سے سینئر باکسنگ کھلاڑی احمد یارقتل

Jul 28, 2026 | 10:26:AM
کوئٹہ : فائرنگ سے سینئر باکسنگ کھلاڑی احمد یارقتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں کزن کی فائرنگ سے سینئر باکسنگ کھلاڑی احمد یار جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کا ہے۔

پولیس کےمطابق احمد یار کو ان کے ماموں زاد بھائی انور نے ہزار گنجی کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن: بلاول بھٹو نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیئے