جرمن قونصل جنرل کراچی نے غیر معینہ مدت کیلئےویزے کا اجرا بند کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر راشد)کراچی میں جرمنی قونصل خانے نے غیر معینہ مدت کے لئے ویزے کا اجرا بند کردیا۔
جرمن قونصل خانہ کراچی کے مطابق بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر غیر یورپی یونین ممالک کے شہریوں کے لیے اپنی تمام قونصلر خدمات تاحکم ثانی معطل کر دی ہیں، آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی تاہم یورپین سیٹزن کیلئے سروس بحال رہے گی۔
اس حوالے سے قونصل خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غیر یورپی شہریوں کے تمام تصدیق شدہ ویزا اپائنٹمنٹس بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں جو دوبارہ سے شیڈول نہیں کیے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں : خبردار ،سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد بائیو میٹرک تصدیق 31 جولائی تک کروا لیں، ورنہ ؟