کوسٹر کی چھت پر سوئے 2 مسافر گرکر جاں بحق

Jul 28, 2025 | 12:05:PM
کوسٹر کی چھت پر سوئے 2 مسافر گرکر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیشنل ہائی وے پر  کوسٹر کی چھت پر سفر کرنے والے 2 افراد گرکر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر ٹھٹھہ جارہی تھی اور دونوں افراد بس کی چھت پر سو ئے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کوسٹرفٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھت پر سوئے دونوں مسافر نیچے گر کر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ  جاں بحق ہونے والے افراد  کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر داخلہ کی ہدایت پراسلام آباد صرف’’سیف سٹی نہیں سمارٹ سٹی” بنے گا