ناروے یوتھ فٹبال کپ: پاکستان ٹیم کا میچ برابر

Jul 28, 2025 | 10:04:AM
ناروے یوتھ فٹبال کپ: پاکستان ٹیم کا میچ برابر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی سطح پر ہونے والے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 کا آغاز ہوگیا.

 ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں افتتاحی روز پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

قومی ٹیم نے گول کرکے برتری قائم کی لیکن میچ کے آخری لمحات میں حریف ٹیم موڈیم ایف سی نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

دنیا بھر میں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسلام آباد کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شریک ہے۔

 ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں کے درمیان 90 میدانوں میں مقابلے ہو رہے ہیں۔

 نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:میامی میں غیر معمولی پروٹوکول ملا، حارث رؤف