میامی میں غیر معمولی پروٹوکول ملا، حارث رؤف

Jul 28, 2025 | 09:44:AM
میامی میں غیر معمولی پروٹوکول ملا، حارث رؤف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ میامی پہنچنے پر غیرمعمولی انداز میں استقبال پر بڑی خوشی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں حارث رؤف نے کہا کہ میامی پہنچنے پر ہمیں بہت پروٹوکول ملا، امریکا میں پہلے کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ اور پی سی بی کو عزت دینے پر شکر گزار ہیں۔

 کھلاڑیوں نے غیر معمولی انتظامات کرانے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ سکواڈ کے لیے الگ کاؤنٹرز کا انتظام کیا گیا تھا، قومی سکواڈ کو کم سے کم وقت میں امیگریشن کے مرحلے سے گزارا گیا۔

پاکستان کرکٹ سکواڈ کو سکیورٹی اہلکاروں نے جہاز سے نکلتے ہی پروٹوکول دیا، پاکستان کرکٹ سکواڈ کو سکیورٹی کی گاڑیوں کے ساتھ ہوٹل پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں:بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی شرٹ پہنے پر تنازع