’زمین پھٹی نہ آسمان گرا ‘سفاک قاتلوں نے بدفعلی کے بعدلڑکے کو مار ڈالا

Jul 28, 2023 | 15:57:PM
چند روز قبل 17 سالہ نوجوان ارباب کا خودکشی کرنے کا ڈراپ سین ،لڑکے کو مبینہ طور پر اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بناتے ھوئے ویڈیو بھی بناتے رہےاور پھر  زیادتی کے بعد زہریلی چیز دے کر مار دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چند روز قبل 17 سالہ نوجوان ارباب کا خودکشی کرنے کا ڈراپ سین ،ملزمان لڑکے کو مبینہ طور پر اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بناتے ھوئے ویڈیو بھی بناتے رہےاور پھر  بدفعلی کے بعد زہریلی چیز دے کر مار دیا۔ 

 بھیرہ کے محلہ پیر اعظم شاہ کے رہائشی مقبول الٰہی کے بیٹے 17 سالہ نوجوان سے ملزم ارسلان نامی اور 3 نامعلوم افرادنے مبینہ طور پر بدفعلی کی ۔ورثاءکے مطابق ارسلان نامی  اوباش نے تین افراد کے ساتھ مل کر مقتول ارباب کوبدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد زہر دیا۔ وقوعہ کے روز جب مقتول ارباب گھر آیا تو اس کے منہ سے زہر کا جھاگ نکل رہا تھا۔پولیس کو دی گئی ابتدائی رپورٹ میں کسی سے دشمنی نہ ھونے پر والد نےبیٹے کی خود کشی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

  بعد ازاں بیٹے کے موبائل سے بلیک میلنگ اور ویڈیو بنانے کے شواہد ملے۔

ضرور پڑھیں: قتل یا خود کشی؟ ق لیگی رہنما پلازے کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

والد کی قبر کشائی کی  اپیل پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز شروع کر دیا ہے۔