قتل یا خود کشی؟  ق لیگی رہنما پلازے کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

Jul 28, 2023 | 15:44:PM
 قتل یا خود کشی؟  ق لیگی رہنما پلازے کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چودھری) قتل یا خود کشی؟  ساہیوال کے لیگی رہنما کی  اسلام آباد میں پر اسرار موت،مسلم لیگ (ق)کے رہنما میاں اللہ یار گڈگور پلازے کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ میاں اللہ یار دیگر3 ساتھیوں کے ساتھ اسلام آباد میں نجی سوسائٹی کے  فلیٹ میں مقیم تھا،دیگر 3 ساتھیوں کو حراست میں لے لیا  ہے، تینوں  افراد کا میڈیکل کروا  کےتحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اللہ یار گڈگور  اسلام آباد بحریہ ٹاؤن کے پلازے میں  کاروباری معاملات کیلئے دیگر پارٹنرز کیساتھ قیام پذیر تھے،دوران قیام اللہ یار گڈگور کا  کاروباری معاملات پر دیگر پارٹنرز سے تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا،دوران جھگڑا پارٹنرز نے میاں اللہ یار کو مبینہ طور پر  پلازے کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کون بنے گا؟،رانا ثنا اللہ نے مسئلہ حل کر دیا،دبنگ بیان جاری