روس کا 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان

Jul 28, 2023 | 11:27:AM
روس کا 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کی جانب سے 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین کی بجائے اناج کی برآمدات افریقی ممالک کو کرنے کے قابل ہے،اگلے تین چار ماہ میں 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج دیں گے،روسی صدر نے سینٹ پیٹرز برگ میں افریقی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کے دوران کہا کہ برکینافاسو، مالی، صومالیہ، زمبابوے، وسطی افریقی جمہوریہ اور اریٹیریا کو الگ الگ 25 سے 50 ہزار ٹن مفت اناج فراہم کیا جائے گا۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ افریقی ممالک سے انسانی اور تجارتی روابط بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کو اناج فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روس نے یوکرین سے اناج برآمد ڈیل ختم کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بادل جم کر برسیں گے،نیا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

ترجمان روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا تھا کہ بحیرہ اسود سے اناج کی برآمدات کے معاہدے پر عملددرآمد روک دیا ہے، روسی شرائط پوری ہونے کے بعد روس فوری طور پر اناج ڈیل پر واپس آجائے گا۔