وزیراعظم اچانک بیرون ملک روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی،راؤدلشاد)وزیراعظم شہبازشریف لاہورسےبیرون ملک دورےپرروانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف لاہورسےدبئی کیلئےاپنےخصوصی طیارےپرروانہ ہوئے، وزیراعظم کے ہمراہ انکےسٹاف کےاراکین بھی روانہ ہوئے، وزیراعظم کا خصوصی طیارہ ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے دوپہر 2 بجے کے قریب روانہ ہوا۔وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے دورہ کی تصدیق کردی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے مختصر دورے پر روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ یو اے ای کے عزت مآب صدر محمد بن زاید آل نھیان سے ان کے بھائی، شیخ سعید بن زاید آل نھیان کے انتقال پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے اظہار تعزیت کریں گے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 28, 2023