عامر لیاقت پوسٹ مارٹم کیس: عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا

Jul 28, 2022 | 12:49:PM
عامر لیاقت پوسٹمارٹم کیس،سندھ ہائیکورٹ،تیسری اہلیہ دانیہ شاہ
کیپشن: جوڈیشنل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا جائے: فیصلہ/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کی صاحبزادی اور تیسری بیوی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

 درخواست میں تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بھی فریق بنیں جبکہ دانیہ شاہ نے پوسٹ مارٹم کرانے کی حمایت کی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جوڈیشنل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا جائے، دس روز تک پوسٹ مارٹم نہ کرانے سے متعلق حکم امتناعی برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمالہ طارق مشکل میں پھنس گئیں: عدالت سے بڑی خبر آگئی

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ دس روز بعد حکم امتناعی ختم تصور ہوگا، مذکورہ درخواست سندھ ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں۔

 خیال رہے عامر لیاقت کے بچوں نے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے دیا گیا۔