پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تنخواہوں میں 75 سے 85 فیصد تک اضافے کی تجویز

Jan 28, 2026 | 13:31:PM
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تنخواہوں میں 75 سے 85 فیصد تک اضافے کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں افسران و ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں میں 75 سے 85 فیصد تک اضافے کی تجویز دے دی گئی۔
پی ایچ ای سی میں ملازمین کی تنخواہوں میں75سے85فیصدتک اضافےکی تجویزدی گئی ہے،2017سےمنجمدتنخواہوں میں اضافےکےبعدڈائریکٹرکی ماہانہ تنخواہ7لاکھ تک پہنچ جائیگی،ڈائریکٹرجنرل کی تنخواہ6لاکھ47ہزارروپےہوجائےگی۔
اس اضافے کے بعددیگرسینئرعہدیداروں کی تنخواہیں4سے6لاکھ روپےماہانہ تک ہوجائیں گی،یہ اضافہ صرف114ملازمین پرسالانہ28سے30کروڑروپےکابوجھ ڈالےگا۔
دوسری طرف صوبائی حکومت کےتعلیم،صحت اورانفراسٹرکچرکےمنصوبےفنڈزکی کمی کاشکارہیں،تجویزفنانس ڈیپارٹمنٹ اورہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کےبغیرآگےبڑھائی جا رہی ہے،پیکٹافنانس ڈیپارٹمنٹ نےپہلےہی قواعدسےمتصادم زائدتنخواہوں کوروک دیاتھا۔

 یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم لگوانے والوں کے بجلی کے بلز دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ
پی ایچ ای سی کےملازمین پہلے ہی زیادہ تنخواہیں حاصل کررہےہیں،ملازمین کو150لٹرفیول الاؤنس،میڈیکل سہولیات،اورسالانہ20فیصداضافہ بھی مل رہاہے،یہ مراعات بنیادی پےسکیل اورصوبائی بیوروکریٹس کی تنخواہوں سےکہیں زیادہ ہیں۔