بنوں: پی ٹی آئی امیدوار ملک شاہ محمد خان کے گھر کے سامنے دھماکہ، ایک شخص زخمی

Jan 28, 2024 | 19:10:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالقیوم وزیر) بنوں میں پی کے 101 سے پی ٹی آئی امیدوار ملک شاہ محمد خان کے گھر کے سامنے بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ شاہ محمد خان محفوظ رہے۔

بنوں میں سابقہ وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کے گھروزیر ہاؤس کے سامنے بم دھماکہ ہوا، سابقہ وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان پی کے 101 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، مظاہرین نے اہلکاروں کیساتھ کیا کیا؟ ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

بنوں پولیس کے مطابق دھماکے میں ملک شاہ محمد اور اس کے ساتھی محفوظ رہے، دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔