کراچی: پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، ایس ایچ او زخمی، متعدد افراد گرفتار

Jan 28, 2024 | 18:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف کی ریلی کے دوران پولیس اور کارکنان آمنے سامنے آ گئے، شدید پتھراؤ اور لاٹھی چارج، ایس ایچ او زخمی جبکہ 20 سے زائد کارکنان گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی میں آج نکالی گئی ریلی کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان بڑی تعداد میں کلفٹن، تین تلوار اور دو تلوار کی طرف آئے، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنا کی کوشش کی، تین تلوار کے اطراف ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی، متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا، پولیس نے 20 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا جن کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا لیاقت باغ میں جلسہ، بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی ووٹرز کو قیمتی مشورہ دیدیا

 تین تلوار میدان جنگ بن گیا، تین تلوار پر کارکنان اور پولیس میں تصادم ہوا، کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس چھوڑی، پولیس نے لاٹھی چارج شروع کیا جبکہ کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا، پتھراؤ میں ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض شدید زخمی ہوئے۔

ساؤتھ پولیس تین تلوار پر آپے سے باہر ہوگئی، میڈیا نمائندوں اور کیمرامین پر بھی تشدد کر ڈالا، ساؤتھ پولیس نےنجی ٹی وی چینلز کے رپورٹرز اور کیمرا مینز پر شدید تشدد کیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان بانی پی ٹی آئی کے  حق میں قیدی نمبر 804 کے نعرے بھی لگاتے رہے۔