نمونیہ کے کیسز میں اضافہ،24 گھنٹےمیں مزید  3 بچے جان کی بازی  ہار گئے

Jan 28, 2024 | 13:03:PM
شدید سردی کی لہر میں نمونیہ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی جبکہ نمونیہ سے کیسس کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان) شدید سردی کی لہر میں نمونیہ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی جبکہ نمونیہ سے کیسوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں نمونیہ کے مزید 3 بچے جان بحق ہوگئے جبکہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 بچے جاں بحق ہو چکےہیں۔

دوسری طرف  مریضوں  کی تعداد میں بھی اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید 177 نئے بچے نمونیہ کی شکایات کے ساتھ رپورٹ ہوئےجبکہ صوبہ بھر میں بھی 869 نئے بچے نمونیہ کے مرض کے ساتھ رپورٹ ہوئے جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج   ہیں۔

مزید پڑھیں: ووٹ چوری اور دھاندلی کرکے سابقہ حکومت کو لایا گیا تھا، مولانا فضل الرحمان