ویسٹ انڈین باؤلر کا پہلی وکٹ لینے پر منفرد انداز میں جشن، ویڈیو وائرل 

Jan 28, 2024 | 11:26:AM
 آسٹریلیا کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ لینے پر ویسٹ انڈیز کے باؤلر کیون سنکلیئر کا منفرد انداز میں خوشی منانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آسٹریلیا کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ لینے پر ویسٹ انڈیز کے باؤلر کیون سنکلیئر کا منفرد انداز میں خوشی منانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ 

برسبین ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کا آؤٹ ہونا باؤلر کے منفرد انداز کے ری ایکشن کی وجہ سے یادگار بن گیا۔

ان دنوں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے، جہاں برسبین میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے اسکور 311 رنز کے جواب میں بیٹنگ کررہی تھی۔

ویسٹ انڈین اسپنر کیون سنکلیئر نے 75 پر بیٹنگ کرنے والے عثمان خواجہ کو کیچ آؤٹ کیا اور پہلی ٹیسٹ وکٹ کا جشن مناتے ہوئے کیون نے منفرد انداز  میں ہوا میں قلابازیاں لگا کر جشن منایا۔ جسے گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین کی جانب سے بھی کافی انجوائے کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: فلائنگ کوچ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کر دی۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز ایک وکٹ پر 13 رنز بنالیے۔ ویسٹ انڈیز کوآسٹریلیا کے خلاف 35 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہے۔